زبیدہ خانم کو خراج تحسین کے لیے پروگرام کرونگی سارہ لورین

پاکستان کی لیجنڈ تھیں لیکن ان کی وہ قدر نہیں کی گئی جس کی وہ حقدار تھیں، سارہ لورین

زبیدہ خانم جیسے فنکار صدیوں بعد بھی پیدا نہیں ہوتے ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ زبیدہ خانم ہمارے ملک کی لیجنڈ تھیں۔

ان کے انتقال کی خبرسن کرمجھے دلی افسوس ہوا ہے۔ میں ان کی بہت بڑی پرستارہوں اورمیں ان کا آخری دیدار کرنا چاہتی تھی لیکن میرے کوشش کرنے کے باوجود ٹکٹ کی بکنگ نہیں ہوسکی۔ میں جلد ہی ان کی فنی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے پروگرام پروڈیوس کرونگی۔ کیونکہ ایسے فنکار صدیوں بعد بھی پیدا نہیں ہوتے۔




ان خیالات کااظہارسارہ لورین نے گزشتہ روز ممبئی سے فون پر ''نمائندہ ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ زبیدہ خانم کے گائے گیت ''بندے چاندی دے ، آساں جان کے میٹ لئی آنکھ وے، میری چنی دیاں ریشمی تنداں، چھڈجانویں نہ چنا بانہاں پھڑ کے'' سمیت دیگرگیت مجھے بہت پسند ہیں۔ زبیدہ خانم پاکستان کی لیجنڈ تھیں لیکن ہمارے ہاں ان کی وہ قدر نہیں کی گئی جس کی وہ حقدار تھیں۔
Load Next Story