آسٹریلین کرکٹ وکٹوریا کے خلاف ڈیوڈ وارنر کی سنچری 138رنز بنالیے
ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری نے نیو سائوتھ ویلز کو وکٹوریا پر 7 وکٹ سے فتح دلادی۔
سڈنی:وکٹوریا کیخلاف سنچری کی تکمیل پر نیو سائوتھ ویلز کے ڈیوڈ وارنر کا پُر جوش انداز۔ فوٹو: گیٹی امیجز
آسٹریلوی ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری نے نیو سائوتھ ویلز کو وکٹوریا پر 7 وکٹ سے فتح دلادی۔
ان کی ٹیم کو کامیابی کیلیے 312 کا ہدف ملا جوکہ اس نے 3 وکٹ کھو کر 45.5 اوورز میں حاصل کرلیا، وارنر نے 138 رنز اسکور کیے، اسٹیون اسمتھ نے 65 اور پیٹر نیول نے 53 رنز اسکور کیے۔ اس سے قبل وکٹوریا نے 8 وکٹ پر 311 رنز بنائے، میتھیو ویڈ نے 85، ڈیوڈ ہسی نے 71 اور کیمرون وائٹ نے 50 رنز اسکور کیے، جوش ہیزل ووڈ نے 4 اور سین ایبٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔