سندھ اولمپک گیمز 22 تا 25 دسمبر کراچی میں ہوں گے

میزبان ڈویژن اعزاز کا دفاع کریگا، ایونٹ کے حوالے کل حیدرآباد میں اجلاس ہوگا

اجلاس میں صوبے کے تمام ضلعی اسپورٹس افسران اور حکام شرکت کریں گے۔فوٹو: فائل

سندھ اولمپک گیمز 22تا25دسمبر کراچی میں منعقد ہوں گے،سندھ اسپورٹس بورڈ کے تحت ہونے والے ان سہ روزہ گیمز کا انعقادپی ایس بی کوچنگ سینٹر پر ہوگا جس میں کراچی ڈویژن اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

صوبائی گیمز کے حوالے سے منگل کو حیدرآباد اسپورٹس کلب میں سندھ اسپورٹس بورڈ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے، بورڈ کے ڈائریکٹر شاہد عبدالسلام کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں صوبے کے تمام ضلعی اسپورٹس افسران اور حکام شرکت کریں گے۔




اس موقعہ پرسندھ گیمز کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے معاملات کاجائزہ لیا جائے گا، معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے اسپورٹس کلبز کی گرانٹس کی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے بھی غور وخوص ہوگا، قبل ازیں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سندھ اسپورٹس بورڈ کو اضلاع میںکام کرنے والے اسپورٹس کلبز کی ڈپٹی کمشنرز کے توسط سے اسکروٹنی کی ہدایت کی تھی تاکہ حقیقی کلبز کو گرانٹس جاری کی جا سکے۔
Load Next Story