ڈاؤ یونیورسٹی رمضان و صحت سے متعلق سمپوزیم 25 اکتوبر کو ہوگا
اوجھا کیمپس میں منعقد ہونیوالے 2 روزہ عالمی سمپوزیم میں محققین ماہ صیام میں انسانی صحت پر مقالے پیش کریں گے
پروفیسر مسعود حمید اور پروفیسر زمان شیخ و دیگر اظہار خیال کرینگے۔ فوٹو: فائل
ڈاؤ یونیورسٹی کے تحت قومی ادارہ برائے ذیابیطس اوراینڈوکرائنالوجی رمضان المبارک اورانسانی صحت کے موضوع پر 2 روزہ عالمی سمپوزیم 25 اکتوبرکو اوجھا کمپس میں شروع ہوگا۔
سمپوزیم میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین ماہ صیام اور انسانی صحت پر جدید طبی تحقیقی مقالے پیش کریں گے، سمپوزیم میں شوگر کے مریضوںکو رمضان میں جدید طریقوں سے انسولین لگانے ادویات کے استعمال اور ذیابیطس، بلند فشارخون، کولیسٹرول، موٹاپے،حمل کے دوران پیچیدگیوں اور صحت کے حوالے سے غلط فہمیاں دور کی جائیں گی، طبی ماہرین رمضان المبارک میں شوگر کے ٹیسٹ کی ضرورت پر اظہار خیال کریں گے،اس موضوع پر 4 عالمی کانفرنسیں منعقد ہوچکی ہیں۔
ڈاؤ یونیورسٹی میں منعقد ہونیوالا یہ5 عالمی سمپوزیم ہوگا، سمپوزیم میں عالمی محققین رمضان المبارک اور انسانی صحت پر اپنی تحقیقات کے نتائج، لیکچرز اور مقالے پیش کریں گے، سمپوزیم میں جدید تحقیقی پوسٹرز شعبہ طب اور عام افراد کی آگاہی کے لیے آویزاں کیے جائیں گے، سپموزیم سے ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان، قومی ادارہ برائے ذیابیطس اور اینڈوکرائنالوجی کے سابق صدرپروفیسر زمان شیخ سمیت دیگر عالمی محققین اور طبی ماہرین اظہار خیال کریں گے۔