دہشت گردی کا الزام بھارت میں 4 بچوں سمیت 8 پاکستانی گرفتار
نیپال سے بھارت میں داخلے کی کوشش پر اتر پردیش کے سرحدی علاقے مہاراج گنج میں گرفتارکیے گئے
گرفتارشدگان دہشت گردی کیلیے پاکستان سے کٹھمنڈو اور پھر بھارت میں داخل ہوئے. فوٹو: فائل
بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 8 پاکستانیوں پر دہشت گردوں کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، گرفتار ہونیوالوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی سرحدی فورسز کے کمانڈنٹ شاسترا بل بنکوتی نے کہا ہے کہ 8 پاکستانی باشندے نیپال سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار کرلے گئے ہیں ، انھیں اتر پردیش کے سرحدی علاقے مہاراج گنج سے گرفتار کیاگیا ۔
بھارتی کمانڈنٹ نے الزام عائد کیا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی غرض سے پاکستان سے کٹھمنڈو آئے تھے اور وہاں سونالی کے علاقے سے بھارت میں داخل ہوئے۔ گرفتار پاکستانیوں کو دہلی میں جموں و کشمیر پولیس سیل میں بھجوا دیا گیا ہے جس کے بعد انھیں خفیہ اداروں کے حوالے کیا جائیگا جو ان سے تحقیقات کریں گے ۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مطابق ان افراد کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔