عید میلاد النبیؐ کراچی کی مخیر فیملی نے 75 دیگیں کھانا تقسیم کردیا
تین دیگوں سے یہ سلسلہ شروع کیا تھا جو اب پچھتر دیگوں تک پہنچ گیا ہے، مخیر حضرات
جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر لنگر کھلائے جانے کا منظر (فوٹو: ایکسپریس)
KARACHI:
محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیﷺ کے یوم ولادت پر خوشی میں کراچی کی ایک فیملی نے 75 دیگ کھانا تقسیم کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا جب کہ اس موقع پر عقیدت مندوں اور مخیر حضرات کی جانب سے مختلف شاہراہوں اور مقامات پر سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
اس سلسلے میں کراچی کے ایک پکوان سینٹر میں 20 سال قبل تین دیگوں سے شروع کیا جانے والا لنگر کا سلسلہ 75 دیگوں تک جا پہنچا جہاں شہریوں نے لنگر کھانے کے لیے بڑی تعداد میں رخ کیا۔
یہ اہتمام نارتھ ناظم آباد کی ایک خانزادہ فیملی کی جانب سے پکوان سینٹر کے زیر اہتمام کیا گیا اور بیف بریانی کی 75 دیگیں تیار کی گئیں جبکہ شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے، لنگر کھانے کے لیے شہریوں نے بڑی تعداد میں رخ کیا جن کی منتظمین کی جانب سے خوب تواضع کی گئی۔
اس موقع پر منتظمین کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر سال حضرت محمد مصطفی ﷺ کی یاد میں بڑے پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے کھانے کے لیے عوام کی بڑی تعداد آتی ہے جس میں بچے بڑے ہر عمر کے افراد شامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے لنگر کروا رہے ہیں اور تین دیگوں سے یہ سلسلہ شروع کیا تھا جو اب پچھتر دیگوں تک پہنچ گیا ہے اور دیگوں میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، ہر شخص اپنی بساط کے مطابق نذر و نیاز کرتا ہے جب تک زندہ ہیں اسی طرح نذر و نیاز کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔