دہشتگردی کا خطرہ صدارتی انتخابات کے امیدوار کسی سے بھی تحفہ لینے سے گریز کریں افغان انٹیلی جنس

دہشت گرد انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے دہشتگردی کے نئے طریقے استعمال کر سکتے ہیں، افغان انٹیلی جنس حکام

صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار کسی سے بھی قسم کے تحفے تحائف،موبائل فونز، کمپیوٹرز، کیمرے اور ایسی دیگر اشیا بغیر چیک کرائے بغیر نہ لیں،انٹیلی جنس حکام فوٹو:فائل

KHANPUR:
افغانستان کے انٹیلی جنس ادارے نے آئندہ سال صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اس دوران تحفے تحائف لینے سے گریز کریں کیونکہ ان میں بم بھی چھپا ہو سکتا ہے۔


افغان انٹیلی جنس ادارے کے مطابق دہشت گرد انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے دہشت گردی کے نئے طریقے استعمال کر سکتے ہیں، انٹیلی جنس ادارے نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو کسی سے بھی قسم کے تحفے تحائف،موبائل فونز، کمپیوٹرز، کیمرے اور ایسی دیگر اشیا بغیر چیک کرائے لینے سے منع کر دیا کیونکہ ان میں بم رکھے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عید کی نماز کے بعد صوبہ لوگر کے گورنر کو مائیکروفون میں چھپائے گئے بم کے ذریعے قتل کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story