فلپائن میں کمیونسٹ باغیوں کے حملے میں 9 فوجی ہلاک 5 زخمی
باغیوں نے فوجی قافلے پر بارودی سرنگ کا دھماکا کرنے کے بعد فائرنگ شروع کردی، فوجی حکام
فلپائن میں حکومت اور باغیوں کے درمیان 1969 سے جاری جنگ میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو؛ رائٹرز/ فائل
لاہور:
کمیونسٹ باغیوں نے جنوبی فلپائن میں حملہ کر کے 9 فوجیوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ آرمی کے جوان شدت پسند گروپ سے مذاکرات کے لئے جا رہے تھے کہ جنوبی جزیرے منڈانو کے علاقے کڈاپاوان میں گھات لگائے نیو پیپلز آرمی کے باغیوں نے بارودی سرنگ کا دھماکا کردیا، باغیوں نے بارودی سرنگ اڑانے کے بعد فوجی قافلے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ فلپائن میں حکومت اور باغیوں کے درمیان 1969 سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔