جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کیا جانا حیران کن ہے یونس خان
میں خود کو 23 یا 24 سال کی عمر کی طرح فٹ محسوس کر رہا ہوں، یونس خان
خود کو 23 یا 24 سال کی عمر کی طرح فٹ محسوس کر رہا ہوں, یونس خان۔ فوٹو؛ فائل
جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شامل نہ کئے جانے پرتجربہ کار مڈل آرڈر بلے بازیونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کئےجانے پر بہت حیران ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں شامل نہ کئے جانے پر حیران ہیں، زمبابوے کے خلاف بھی ایک روزہ میچز کی ٹیم میں شامل نہ کیا جانا بھی میرے لیے انتہائی حیران کن تھا اور ان لمحات کو بھلانا آسان نہیں ہے۔
2015 کا ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق سوال کے جواب میں 35 سالہ یونس خان کا کہنا تھا کہ یہ 2015 یا 2016 کی بات نہیں ہے کیونکہ اگر آپ جسمانی طور پر فٹ ہیں تو آپ کھیل سکتے ہیں، عمران خان نے جب کرکٹ چھوڑی تو ان کی عمر 40 سے 42 سال کے درمیان تھی اور مصباح الحق کی عمر 34 یا 35 سال ہے لیکن کھیل کے لئے جسمانی فٹنس اور مثبت سوچ کا ہونا ضروری ہے، میں خود کو 23 یا 24 سال کی عمر کی طرح فٹ محسوس کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ یونس خان نے آخری سنچری نومبر 2008 میں بنائی تھی اور رواں برس کے آغاز میں جنونی افریقا کے خلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں صرف 116 رنز بنا کر سکے تھے۔