شاہ رخ اور ہریتک کی طرح سپرہیروبننے کا شوق نہیں اکشے کمار
اپنا اسٹائل ہے، فلموں میں دشمنوں کے چھکے چھڑانے کے لیے شاہ رخ اور ہریتک کیطرح سپر ہیرو نہیں بنوں گا، اداکار
شائقین میراانداز پسند کرتے ہیں اور اسی پر خوش ہیں، اکشے کمار۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ فلم '' باس'' کی کامیابی سے خوش، اداکار اکشے کمار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ انھیں فلموں میں شاہ رخ خان اور ہریتک روشن کی طرح سپر ہیروبننے کا کوئی شوق نہیں۔
اکشے کمار کا فلموں میں دشمنوں کی ٹھکائی کرنیکا اپنا ہی اسٹائل ہے۔ نئی فلم'' باس ''میں بھی انھوں نے خوب جم کردشمنوں کا بھرکس نکالا ہے۔ اکشے کمارکے خوبصورت ایکشن کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ فلم کی کامیابی سے خوش اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ان کا اپنا الگ اسٹائل ہے۔ وہ فلموں میں دشمنوں کے چھکے چھڑانے کے لیے شاہ رخ اور ہریتک روشن کی طرح سپر ہیرو نہیں بنیں گے۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ شائقین ان کا انداز پسند کرتے ہیں اور وہ اسی پر خوش ہیں۔