غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کیلیے حکمت عملی پر غور شروع

شہر میں رینجرز اور پولیس کارروائیوں کا آپریشنل کمیٹی کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا

کراچی آپریشنل کمیٹی کے اجلاس منعقدہ رینجرز ہیڈکوارٹر میں پولیس اور رینجرز افسران شریک ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کی سربراہی میں آپریشنل کمیٹی کا اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ میں ہوا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات، سیکٹر کمانڈرز، تینوں زونلز ڈی آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے پرامن ماحول کو یقینی بنائے جانے کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا گیا ۔




اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ رضا کارانہ طور پر جمع کرائے جانے کی مہلت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی اسلحہ کی برآمد گی کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے والے آپریشن پر غور کیا گیا ۔
Load Next Story