صہیب مقصود نے 10 کلو وزن کم کرکے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کر لی
میں نے سخت ٹریننگ بھی کی جس کی وجہ سے اب فٹنس کے حوالے سے پریشانی کی بات نہیں،صہیب
مضبوط ٹیم کے خلاف کیریئر کا پہلا ون ڈے کھیلنے کا موقع ملا تو کوئی اضافی دباؤ نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل
پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں شامل بیٹسمین صہیب مقصود نے 10 کلو وزن کم کرکے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کر لی۔
میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میں نے سخت ٹریننگ بھی کی جس کی وجہ سے اب فٹنس کے حوالے سے پریشانی کی بات نہیں، میں پرفارم کرنے کیلیے پوری طرح تیار ہوں، انھوں نے کہا کہ مضبوط ٹیم کے خلاف کیریئر کا پہلا ون ڈے کھیلنے کا موقع ملا تو کوئی اضافی دباؤ نہیں ہوگا، بیشتر پروٹیز بولرز کا3 روزہ پریکٹس میچ میں سامنا کرنے سے اعتماد بڑھ گیا۔
پاکستان واپس آکر اپنی خامیوں پر کام کیا، ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ بھی حاصل ہے، انھوں نے کہا کہ اپنے بیٹنگ نمبر کے حوالے سے بھی فکر مند نہیں،اس بارے میں فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کو پچ اور حالات کے مطابق کرنا ہوگا، مجھے جس پوزیشن پر بھی بھیجا جائے اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا۔