جنوبی افریقہ نے بھی بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
ٹور بچانے کے لیے بی سی سی آئی کے حکم پرچیف لورگاٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ
دسمبر میں دورے کی 24 گھنٹوں میں تصدیق کا امکان روشن ہوگیا۔فوٹو : فائل
جنوبی افریقہ نے بھی آخر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔
بی سی سی آئی کے حکم پر اپنے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا، وہ بھارت اور آئی سی سی کے معاملات سے دور رہیں گے، ڈیوڈ بیکر کیخلاف آئی سی سی انکوائری کرائے گی، دسمبر میں دورے کی 24 گھنٹوں میں تصدیق کا امکان روشن ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو نومبر،دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا تھا مگر بی سی سی آئی نے ہارون لورگاٹ کو چیف ایگزیکٹیو مقرر کرنے پر معاملات کو حتمی شکل دینے سے انکار کردیا، اس کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان ممبئی اور لندن میں مذاکرات کے 5دور ہوئے مگر ابھی تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا، جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے انکشاف کیاکہ بی سی سی آئی نے لورگاٹ اور آئی سی سی کے سابق قانونی مشیر ڈیوڈ بیکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
بیکر نے رواں ماہ کے آغاز پر اپنے بیان میں این سری نواسن کے کونسل میں کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ فیوچر ٹور پروگرام پر اثر انداز ہورہے ہیں، بیکر کو لورگاٹ کے کافی قریب سمجھا جاتا ہے، بی سی سی آئی ان کے بیان میں لورگاٹ کو بھی شریک سمجھتا ہے، سی ایس اے کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ انھیں اس بیان کا علم تک نہیں تھا۔ گذشتہ روز جوہانسبرگ میں بورڈ کی ہنگامی میٹنگ میں تمام 12 ڈائریکٹرز نے حصہ لیا، 5 نے بھارت کیخلاف ڈٹ جانے اور لورگاٹ کو سپورٹ کرنے پر اصرار کیا۔
جبکہ صدر کرس نینزانی سمیت باقی بھارتی مطالبات پورے کرکے بورڈ کو مالی نقصان سے بچانے کے حق میں تھے۔ اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ لورگاٹ کو بھارت اور آئی سی سی سے متعلق معاملات سے اس وقت تک کیلیے معطل کردیا جائے گا جب تک ڈیوڈ بیکر کیخلاف انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی۔ ذرائع کے مطابق سی ایس اے کے اس اقدام کے بعد اب 24 گھنٹوں میں بی سی سی آئی کی جانب سے ایک ماہ پر مشتمل ٹور کی تصدیق سامنے آسکتی ہے جس میں2 ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔