25 ہزارسے زائد افراد کے کمپیوٹرائزڈ انکم ٹیکس گوشوارے جمع

ایک ہزار کے قریب ٹیکس گزاروں نے مینولی گوشوارے جمع کرائے ہیں.

ایک ہزار کے قریب ٹیکس گزاروں نے مینولی گوشوارے جمع کرائے ہیں. فوٹو: فائل

ملک بھرسے پچیس ہزارسے زائدٹیکس دہندگان نے ٹیکس ائیر2013 کیلیے کمپیوٹرائزڈ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروادیے ہیں اورایک ہزارکے قریب ٹیکس دہندگان کی طرف سے مینوئیلی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں۔

جبکہ انکم سپورٹ لیوی فارم صرف 322 ٹیکس دہندگان نے جمع کروایاہے اورانکم سپورٹ لیوی کی مدمیں ایف بی آرکو80 لاکھ روپے کاریونیوحاصل ہواہے اسکے علاوہ بڑے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے مزیدپانچ ہزارامیرترین لوگوں کونوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔




جبکہ پہلے نوٹس کے جواب میں اب تک 1300سے زائدامیرترین لوگوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروادیے ہیں اوران امیرترین لوگوں سے ایف بی آرکو75 لاکھ روپے سے زائداضافی ٹیکس وصولیاں ہوچکی ہیں۔ ایف بی آرکے سینئر افسرنے گذشتہ روز،،ایکسپریس،، کوبتایاکہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع کی جائیگی تاہم اسکاحتمی فیصلہ جلدہوجائیگا ۔

Recommended Stories

Load Next Story