کوٹریحافظ قرآن2بھائی دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق
مقامی غوطہ خوروں نےلاشیں نکال لیں، بھان سعید آبادکےدونوں بھائی درگاہ مقبرا گئےتھے،شدید گرمی کےباعث دریا میں نہانے لگے۔
مقامی غوطہ خوروں نے لاشیں نکال لیں، بھان سعید آبادکے دونوں بھائی درگاہ مقبرا گئے تھے، شدید گرمی کے باعث دریا میں نہانے لگے
حافظ قرآن دو سگے بھائی دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بھان سعید آباد کے آرائیں محلے کے رہائشی حافظ قرآن دو سگے بھائی نظیر احمد کھوکھر اور غلا م نبی کھوکھر فرزندگان علی شیر کھوکھر ملاکاتیار کنجو ٹکر کے قریب دریائے سندھ میں نہا رہے تھے ، اس دوران ایک بھائی گہرے پانی میں ڈوبنے لگا جسے دوسرے نے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا اور دونوں بھائی دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
لاشیں کئی گھنٹوں بعد مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے نکالی گئیں۔متوفین کے بھائی نثار احمد نے بتایا کہ میرے دونوں بھائی والد کے ساتھ درگاہ مقبرا شریف کی زیارت کے لیے گئے تھے کہ شدید گرمی کے باعث وہ قریب واقع دریائے سندھ میں نہانے لگے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔