ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کی نگرانی کیلیے ٹیم بنادی گئی

5رکنی ٹیم کے سربراہ چیئرمین ایف بی آر کے اسپیشل اسسٹنٹ ڈاکٹر اقبال ہونگے۔

35لاکھ امراکوجاری نوٹسزپرکارروائی کی مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن بھی کریگی،حکام فائل فوٹو

ایف بی آر نے امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کی نگرانی کیلیے چیئرمین ایف بی آر کے اسپیشل اسسٹنٹ ڈاکٹر اقبال کی سربراہی میں ٹیم قائم کردی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے قائم کردہ ٹیم 5 ارکان پر مشتمل ہے اور مانیٹرنگ ٹیم کے ممبران میں ایف بی آر کے چیف انکم ٹیکس پالیسی ملک امجد زبیر ٹوانہ، سیکریٹری ود ہولڈنگ ٹیکس عمران لطیف منہاس، سیکریٹری ایگزمشنز اینڈ رولز محمد خالد جمیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن لاہور اعجاز خان شامل ہیں۔




جبکہ اس بارے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مانیٹرنگ ٹیم ملک بھر میں 35 لاکھ امیر ترین لوگوں کو جاری کیے جانیوالے نوٹسز پر کارروائی کی مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کریگی۔
Load Next Story