زبیدہ خانم جیسی آواز صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ارشد محمود
زبیدہ خانم کے انتقال سے مجھے بہت دکھ پہنچا وہ پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ تھیں, گلوکار۔
زبیدہ خانم نے گائیکی میں میری ہمیشہ رہنمائی کی ،ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ارشد محمود
گلوکار ارشد محمود نے کہا پاکستان کی ممتاز اور معروف گلوکارہ زبیدہ خانم کے انتقال سے مجھے بہت دکھ پہنچا وہ پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ تھیں ایسی آوازیں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔
ان کی آواز میں گائے ہوئے خوبصورت گیت ہمیشہ کانوں میں رس گھولتے رہیں گے ہم ایک دلکش اور عمدہ آواز سے محروم ہوگئے، زبیدہ خانم نے گائیکی میں میری ہمیشہ رہنمائی کی ،ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ان کی شفقت اور محبت میں کبھی نہیں بھول سکتا وہ مجھے بہت پیار کرتی تھیں ،یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،ارشد محمود نے کہا فلم انڈسٹری میں اور موسیقی کی دنیا میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، میری دعا ہے اﷲ ان کی مغفرت فرمائے۔