بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج رانچی میں کھیلا جائے گا
تیسرے مقابلے میں جیمز فالکنر نے آخر میں اپنی دھواں دار بیٹنگ سے بھارت سے فتح چھین لی تھی
کینگروز کو 7ایک روزہ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔فوٹو: فائل
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو رانچی میں کھیلا جائے گا، کینگروز کو 7ایک روزہ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، تیسرے مقابلے میں جیمز فالکنر نے آخر میں اپنی دھواں دار بیٹنگ سے بھارت سے فتح چھین لی تھی۔
انھوں نے خاص طور پر ایشانت شرما کو 48 ویں اوور میں نشانہ بناتے ہوئے 30 رنزسمیٹے تھے، پیسرکو خراب کارکردگی کے باوجود باقی چاروں میچز کیلیے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا، اب تمام توجہ ان پر ہوگی۔ بھارت خسارہ کم کرنے جبکہ آسٹریلوی سائیڈ اپنی برتری کو مزید مستحکم کرنے کی خواہاں ہے۔ کینگروز اب تک حریف کو اس کے ملک میں 25 مرتبہ ایک روزہ میچز میں شکست سے دوچار کرچکے جو ایک ریکارڈ ہے، ویسٹ انڈیز نے یہ کارنامہ 24 مرتبہ انجام دیا۔