روبیل حسین کے خوفناک باؤنسر نے کین ولیمسن کو دن میں تارے دکھا دیے
ولیمسن نے اپنے شاندار کھیل کے باوجود فاسٹ بولرز کی بولنگ کے بارے میں اندازے لگانا بھول گئے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ولیمسن بنگلا دیشی بولر روبیل حسین کے باؤنسر سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔فوٹو: اے ایف پی
دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیشی فاسٹ بولر روبیل حسین کے خوفناک باؤنسر نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو دن میں تارے دکھا دیے۔
ولیمسن نے اپنے شاندار کھیل سے ثابت کیا کہ وہ اسپن بولنگ کو عمدگی سے کھیل لیتے ہیں مگر اس چکر میں وہ فاسٹ بولرز کی بولنگ کے بارے میں اندازے لگانا بھول گئے۔
روبیل کے بائونسر کو وہ اچھی طرح سمجھ نہیں پائے، خود کو بچانے کیلیے ولیمسن نیچے تو جھکے مگر گیند بھی نیچے آرہی تھی جو ان کے منہ پر لگی اور وہ فیلڈ پر گرگئے۔
ٹیم فزیو نے ان کا جائزہ لینے کے بعد بیٹنگ جاری رکھنے سے منع کیا، ان کی جگہ برینڈن میک کولم بیٹنگ کے لیے آئے تاہم ان کے آئوٹ ہونے پر ولیمسن نے دوبارہ میدان سنبھالااور بارش کی وجہ سے کھیل رکنے تک کریز پر ڈٹے رہے۔