خواتین پر تشدد کیخلاف منظور قانون پر عمل یقینی بنائیں گے

عملدرآمد کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی،سفارشات حکومت کوبھیج دیں، وزیر بہبود خواتین

گھریلو تشدد جہالت کا شاخسانہ ہے اور ایسے شرمناک اقدامات کرنے والے دائرہ انسانیت سے خارج ہیں،وزیر بہبود سندھ۔فوٹو: فائل

SINGAPORE:
سندھ کی وزیر بہبود خواتین، خصوصی تعلیم اور سماجی بہبود روبینہ سعادت قائمخانی نے کہا ہے کہ گھریلو خواتین پر تشدد کے خلاف جو بل 2012 میں منظور ہوا ہے۔

اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندگان پر مبنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی منظوری کے لیے سفارشات چیف سیکریٹری کو بھیج دی گئی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندگان کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب میں کیا۔




انھوں نے کہا کہ گھریلو تشدد جہالت کا شاخسانہ ہے اور ایسے شرمناک اقدامات کرنے والے دائرہ انسانیت سے خارج ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی ایسے اقدامات کی مذمت کرتا ہے،گھریلو تشدد کے خلاف 2012 میں بل منظور ی کے بعد نافذ العمل ہوچکا ہے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر دیگر کے علاوہ سیکریٹری ترقی نسواں نور محمد لغاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر مسرت، کوآرڈی نیٹر انیلا انصاری بھی موجود تھیں۔
Load Next Story