ولی بابر قتل کیس کے سرکاری وکیل چھٹیوں پر چلے گئے
سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر سماعت29اکتوبر کیلیے ملتوی کردی گئی
منگل کوسماعت کے موقع پر ملزمان کے وکیل رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد عدالت کے روبر و پیش ہوئے۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقامی صحافی ولی خان بابر قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو لیٹر جاری کرتے ہوئے انھیں فوری طورپر پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے ۔
منگل کوسماعت کے موقع پر ملزمان کے وکیل رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد عدالت کے روبر و پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کے باعث اسلام آباد میں اسمبلی کے سیشن میں مصروف رہے جس کے باعث وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکے سلمان مجاہد نے عدالت سے غیر حاضری پر معذرت بھی کی ۔
سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل پیش نہیں ہوئے، عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوٹر عبدالمعروف چھٹیو ں پر چلے گئے ہیں ان کے جانے کے بعد ان کی جگہ پر کوئی پراسیکیوٹر پیر کو عدالت میں آیا اور نہ منگل کو کوئی پیش ہوا،عدالت نے سرکاری وکیل کی عدم حاضری کے باعث مقدمے کی سماعت 29اکتوبر کے لیے ملتوی کردی۔