عدالت میں جواب داخل نہ کرنے پر ڈی آئی جی ٹریفک کی طلبی
حکومتی ملی بھگت سے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانہ اضافہ کردیا،درخواست گزار
جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماجی کارکن رانا فیض الحسن کی درخواست کی سماعت کی۔ فوٹو : فائل
عدالت عالیہ نے بسوں کے کرایوں میں اضافے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل سے متعلق جواب داخل نہ کرنے پر ڈی آئی جی ٹریفک کوذاتی طور پر طلب کرلیا۔
جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماجی کارکن رانا فیض الحسن کی درخواست کی سماعت کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹروںنے حکومت کی ملی بھگت سے اندرون ملک اور شہر میں چلنے والی بسوں اور منی بسوں کے کرایوں میں من مانہ اضافہ کردیا ہے جس سے براہ راست غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہورہا ہے،ٹرانسپورٹ مافیا محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے زائد کرایہ وصول کررہا ہے۔
مسافر بسوں میں خواتین کے کمپارٹمنٹ میں مردوں کوبٹھادیا جارہا ہے منی بسوں اور کوچز پرغیرقانونی جنگلے نصب کرکے مسافروں کو چھتوں پر بٹھاکر خلاف قانون اورخطرناک طریقے سے سفر کرایا جارہا ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس ایسی بسوں کے خلاف کارروائی سے گریز اور چشم پوشی کررہی ہے، منگل کو سماعت کے موقع پرعدالت نے محسوس کیا کہ کئی نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود ڈی آئی جی ٹریفک نے جواب داخل نہیں کیا،عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 12نومبرکو وضاحتی جواب سمیت طلب کیا ہے۔