نصرت بھٹو کی دوسری برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی

ملک بھر میں نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی اور دعا ہوگی۔

نصرت بھٹو نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ۔فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی اہلیہ، سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی والدہ اور پیپلز پارٹی کی سابق چیئر پرسن نصرت بھٹو کی دوسری برسی آج( بدھ کو) کراچی سمیت ملک بھر میں منائی جائے گی۔


برسی کے حوالے سے ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں بیگم نصرت بھٹو کو ان کی جمہوریت کیلیے لازوال خدمات اور ملک سے فوجی آمریت کے خاتمے کیلیے دلیرانہ جدوجہد کرنے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ ملک بھر میں نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی اور دعا ہوگی۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری نانی اور پارٹی کی سابق چیئرپرسن نصرت بھٹو نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ۔
Load Next Story