ایشز سیریز پونٹنگ نے وارنر اور ہیوز کی حمایت کردی
کوچ کی بیٹنگ لائن پراعتماد برقرار رکھنے کی پالیسی درست ہے، سابق کپتان
دونوں بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں،فوٹو: وکی پیڈیا/فائل
لاہور:
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی جوابی ایشز سیریز کیلیے ڈیوڈ وارنر اور فل ہیوز کی حمایت کردی۔
ان کے خیال میں دونوں بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں،168 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد گذشتہ برس ریٹائر ہونے والے پونٹنگ کو یقین ہے کہ دونوں پلیئرز میزبان ایشز اسکواڈ میں جگہ حاصل کر لیں گے، انھوں نے کہا کہ فل ہیوز کے ساتھ ماضی قریب میں کچھ اچھا نہیں ہوا،24 سالہ بیٹسمین تین مرتبہ ٹیم سے ڈراپ ہوئے جبکہ بیٹنگ آرڈر میں بھی انھیں آگے پیچھے کیا جاتا رہا، پونٹنگ نے کہا کہ ہیوز واضح طور پر ہمارے ملک کا بہترین نوجوان بیٹسمین ہے، وہ سردست بھارت کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم میں شامل لیکن ٹیسٹ اسکواڈ میں جولائی سے جگہ نہیں بن پائی ، پونٹنگ نے ہیوز کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتا ہے کہ کس طرح رنز حاصل کیے جاسکتے ہیں، اسے صرف مناسب مواقع کی ضرورت ہے۔
میں اگر کپتان ہوتا تو اسے بیٹنگ آرڈر میں ایک مخصوص نمبر دے دیتا، یوں اسے اپنا قدرتی کھیل پیش کرنے کا موقع ملتا، اگراسے تواتر سے مواقع دیے جائیں تو مجھے پورا یقین ہے وہ بہت اچھے نتائج دے گا، پونٹنگ اس سے قبل آسٹریلوی بیٹنگ لائن میں متواتر تبدیلیوں کے بھی ناقد رہے ہیں،انھوں نے موجودہ کوچ ڈیرن لی مین کی بیٹنگ لائن پراعتماد برقرار رکھنے کی پالیسی کو درست قرار دیا ہے، سابق کپتان نے انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کوچیمپئنز ٹرافی کے دوران شراب خانے میں مکا مانے والے وارنر کے بارے میں کہا کہ میرے نزدیک کچھ چیزیں انسان کے کسی شدید دبائو میں ہونے کی علامت ہوتی ہیں۔
وارنر کو تقریباً 2 برس تک کرکٹ میں کوئی کامیابی نہیں ملی، وہ انتہائی دبائو میں رہا، معاملات کو نارمل کرنے کیلیے آپ کو کچھ وقت کیلیے اس ماحول سے دوری درکار ہوتی ہے تاکہ بہتر انداز میں دوبارہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرسکیں، وارنر نے جب بھی کچھ کرنے کی کوشش کی تو مسائل میں گھرگیا، بہرحال اس نے اپنی غلطیوں سے سیکھا اور مجھے امید ہے کہ بہتر شخص اور کرکٹر کے روپ میں سامنے آئیگا، یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم رواں برس اپنے10میں سے صرف ایک ٹیسٹ میچ جیت پائی،انگلینڈ کیخلاف جوابی ایشز سیریز کی شروعات21 نومبر کو برسبین، گابا میں ہوگی، انگلش ٹیم سیریز کے لیے جمعے کی شب پرتھ پہنچ رہی ہے۔