بنگلہ دیش دسمبر میں 8 ملکی ہاکی ایونٹ کرانے کا خواہاں
مجوزہ طور پر12 سے 25 دسمبر تک انعقاد،پاکستانی ٹیم کو بھی مدعو کیا جائے گا
اسپورٹس مارکیٹنگ کمپنی ( ٹی ایس ایم ) ایونٹ کے کاروباری طور پر مفید رہنے کا جائزہ لے رہی ہے۔فوٹو: فائل
KARACHI:
بنگلہ دیش دسمبر میں8ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، اس میں پاکستانی ٹیم کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
اسپورٹس مارکیٹنگ کمپنی ( ٹی ایس ایم ) ایونٹ کے کاروباری طور پر مفید رہنے کا جائزہ لے رہی ہے، ٹورنامنٹ مجوزہ طور پر12 سے 25 دسمبر تک منعقد ہوگا، اس میں میزبان بنگلہ دیش کے ساتھ جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، سنگاپور، تھائی لینڈ، ملائیشیا ، بھارت اور پاکستان شریک ہوں گے، مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ ٹکا کے بجٹ کا تخمینہ لگایاگیا ہے، مارکیٹنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو معین الحق نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا منصوبہ ابھی بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے،ہم اس کے کاروباری طور پر فائدہ مند ہونے کے پہلوئوں کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم نے بی ایچ ایف کو اس بابت زبانی طور پر بتا دیا ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رحمت اللہ نے کہا کہ ایونٹ کے حوالے سے ہمیں مذکورہ کمپنی کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی لیکن اگر وہ تمام اخراجات کا ذمہ لے تو ہم غور کریں گے، بی ایچ ایف 2001 میں 8 ملکی ایونٹ کی میزبانی کرچکا جس میں تین براعظموں کی ٹیموں نے شرکت کی تھی، مجوزہ ٹورنامنٹ کیلیے اسے ایشین ہاکی فیڈریشن کی منظوری کے ساتھ خطے کے دیگر ممالک سے بھی شرکت کی تصدیق کرانا ہوگی، بی ایچ ایف کی آئندہ گورننگ باڈی میں ایونٹ کے انعقاد پر مزید بات چیت ممکن ہے۔