نوابشاہ حادثات وواقعات میں 2 افراد ہلاک نوجوان زخمی

ڈاکٹر کالونی میں کرنٹ لگنے سے چور ہلاک، سانگھڑ روڈ پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔

ڈاکٹر کالونی میں کرنٹ لگنے سے چور ہلاک، سانگھڑ روڈ پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا

نواب شاہ میں مختلف حادثات و واقعات کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کالونی میں گزشتہ شب 24 سالہ ملزم شاہدبروہی پی ایم سی اسپتال کے ملازم سعید بگھیو کے فلیٹ سے پانی کی موٹر چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔


اے سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ علاوہ ازیں سانگھڑ روڈ پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میںعطا محمد رند موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے پی ایم سی اسپتال داخل کرایا گیا۔
Load Next Story