مغربی کنارہ اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید 2 گرفتار کرلیے

گاؤں کافار میں 24 سالہ محمد عصی کوسرچ آپریشن کے دوران مارا گیا

اسرائیل اورغزہ کے درمیان سرنگیں اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کا ہتھیار ہیں، اغوا کا عمل تیزکیا جائے تاکہ محاصرہ ختم ہوسکے،القسام بریگیڈ۔ فوٹو: فائل ۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

فلسطینی حکام نے بتایا کہ رام اللہ کے شمال مغربی گائوں کافارنیمیہہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک 24 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عصی کو شہید کردیا جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا،اسرائیلی فوج گائوں بلین میں بھی سرچ آپریشن کے دوران سرعام فائرنگ کرتی رہی اور یہ لڑائی ایک سرنگ میں جاکرختم ہوئی جہاں پرمحمد عصی کومارا گیا۔دوسری طرف قابض صہیونی فوج نے الزام لگایا ہے کہ مارا جانیوالا نوجوان اسلامی جہاد کاکارکن تھا جس نے 2012 میں تل ابیب میں ایک بس کو بم سے نشانہ بنایا تھا جس میں 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔




نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران علا ابو خلف، راشد مناصرہ، مصعب شاور سمیت 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیل کے فوجی حکام نے غزہ کی پٹی کی سرحد کیساتھ متصل علاقے کیسوفیم میں فلسطینی تنظیموں کی جانب سے بچھائی گئی خطرناک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرنگوں کو اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کا ہتھیار قرار دیتے ہوئے اس عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے کہا ہے۔ بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ القسام اپنی ذمے داری نہیں بھولی یہ سرنگیں ہمارے جوانوں نے کھودی ہیں تاکہ غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کواغوا کیا جا سکے۔
Load Next Story