نوازاوباما ملاقات میں عافیہ کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا سرتاج عزیز

ہم اگر یورپ کے نظام میں شامل ہو جائیں تو امریکا بھی اس کو قبول کرسکتا ہے،مشیرخارجہ امور

دونوں رہنما توانائی، سیکیورٹی، افغانستان سمیت پاک امریکا تعلقات اور دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گے۔سرتاج عزیز۔فوٹو؛ ایکسپریس نیوز/فائل

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سر تاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی امریکی صدر بارک اوباما سے آج ہونے والی ملاقات دو طرفہ تعلقات کیلیے انتہائی اہم ہے۔


ملاقات میں عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر بحث آئے گا، ہم نے یہ ایشو یورپی نظام میں اٹھایا ہے۔ ہم اگر یورپ کے نظام میں شامل ہو جائیں تو امریکا بھی اس کو قبول کرسکتا ہے ۔منگل کو یہاں وزیراعظم نوازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات سے ایک روز قبل امریکی اور پاکستانی میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں اس اہم ملاقات کا ایجنڈا بہت جامع ہے، دونوں رہنما توانائی، سیکیورٹی، افغانستان سمیت پاک امریکا تعلقات اور دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گے۔
Load Next Story