برمی مسلمانوں کیلیے اہلیان حیدرآباد کا جذبہ متاثر کن ہے
چند روزمیں 7 لاکھ روپے سے زائد رقم روانہ کردی، شیخ شوکت،کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ
برما کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اہلیان حیدرآباد کا چند روز میں 7 لاکھ روپے سے زائد رقم روانہ کردی ہے۔ فوٹو: رائٹرز
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی نے کہا ہے کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اہلیان حیدرآباد کا جذبہ متاثر کُن ہے جنہوں نے چند روز میں 7 لاکھ روپے سے زائد رقم روانہ کردی ہے اور کارکنان نے برماکے مسلمانوں کے لیے اسلامی جذبے کے ساتھ کام کرکے ثابت کردیا کہ امت مسلمہ جسم کی مانند ہے۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے مظلوم برمی مسلمانوں کے لیے فنڈز جمع کرنے والے کارکنان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکوں کے کارکنان دنیا بھر میں کام کر رہے ہیں، اللہ کی رضا اور اسلام کی بالادستی تمام اسلامی تحریکوں کا مشترکہ نصب العین ہے۔
انھوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف پاکستان میں جماعت اسلامی نے سب سے پہلے اور بھرپور آواز بلند کی، احتجاج کیے، حکومت پر دبائو ڈالا، برما کے سفارت خانے، او آئی سی اور اقوام متحدہ کو خطوط لکھے اس کے نتیجے میں مظالم میں کمی آئی۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔