وزیراعظم بنی تو بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط بناؤں گی ملالہ

سوات میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کوبھول چکی ہوں، بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

حملہ آور نے مجھے 3 گولیاں ماریں، خود کو زندہ پانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے لئے سرگرم ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنی تو بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بناوں گی ،سوات میں ہونے والے واقعے کو بھول چکی ہوں۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بارے میں بتایا کہ حملہ آور نے ڈرائیور سے پوچھا کہ ملالہ کون ہے جس کے بعد بس میں سوار تمام لڑکیاں میری جانب دیکھنے لگیں، حملہ آور نے مجھے 3 گولیاں ماریں،ِ ایک گولی سر کے بائیں حصے اور ایک بازوکو چھوکر گزر گئی۔




ملالہ نے بتایا کہ جب برمنگھم اسپتال میں آنکھیں کھولیں تو معلوم ہوا کہ اپنے ملک میں نہیں ہوں،خود کو زندہ پانے پر اللہ کا شکر ادا کیا،جب ہوش آیا تو ڈاکٹر سے کہا کہ میرے والد کو بلاؤ اورآتے ہوئے میری فزکس کی کتاب بھی لے آنا،اسوقت مجھے کوئی خوف نہیں تھا،سوات میں ہونے والے واقعے کو بھول چکی ہوں۔
Load Next Story