تھرپارکر کے گائوں میں پراسرار بیماری سے 8 افراد ہلاک

گائوں مہواکھیراج کے 62 معذور ہوگئے،پانی میں فلورائیڈز کی زیادتی سے مرض پھیلا، ڈاکٹر.

گائوں مہواکھیراج کے 62 معذور ہوگئے،پانی میں فلورائیڈز کی زیادتی سے مرض پھیلا، ڈاکٹر فوٹو : فائل

تھرپارکر کے گائوں مہو اکھیراج میں پراسرار بیماری سے 3 ماہ میں 8 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 62 سے زائد چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے۔ ماہرین کے مطابق پانی میں فلورائیڈ زیادہ ہونے کے باعث لوگ معذور ہوجاتے ہیں۔ مذکورہ بیماری سے 5سو نفوس کی آبادی والے گائوں کے ہر گھر کے ایک یا 2 افراد متاثر ہیں جو چلنے پھرنے سے معذور ہیں۔


مریضوں کو کمر، گھٹنوںاور پائوں میں شدید درد ہوتاہے اور آہستہ آہستہ وہ چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں رہتے اور بستر پر پڑے پڑے مر جاتے ہیں۔ گائوں والوںکے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے یہ بیماری ہوتی ہے جس کا کوئی علاج نہیں جبکہ کنوئوں کے پانی میں فلورائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کیلیے منتخب نمائندوں، ضلعی انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
Load Next Story