انجمن محبان مدینہ کا وفد شاہ احمد نورانی کے عرس میں شرکت کرے گا
مزار پر چادر چڑھانے کے علاوہ امیر خسرو پارک میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں شرکت کرے گا۔
انجمن کا قافلہ 2 ستمبر کو کراچی روانہ ہوگا
لاہور:
انجمن محبان مدینہ کے تحت قائد اہلسنت و متحدہ مجلس عمل کے بانی علامہ شاہ احمد نورانی کا نواں عرس عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، انجمن کا قافلہ 2 ستمبر کو کراچی روانہ ہوگا اور مزار پر چادر چڑھانے کے علاوہ امیر خسرو پارک میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں شرکت کرے گا۔ یہ فیصلہ انجمن کے اجلاس میں کیا گیا جوکہ ایم چمن نقشبندی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
انھوں نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی پاکستان کی سیاست میں ایک نڈر اور عظیم رہنما تھے، ان کی دین کی تبلیغ ودعوت کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔