ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ ملک دشمنوں کی کارروائی ہے
شہریوںکو تحفظ فراہم نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں، قاسم حسین و دیگر.
نااہل وزیر داخلہ اور بلوچستان حکومت ملت جعفریہ کی نسل کشی نہیں رکواسکتے تو مستعفی ہو جائیں.
ISLAMABAD:
جعفریہ الائنس حیدرآباد کے ضلعی صدر قاسم حسین جعفری، جنرل سیکریٹری شمیم نقوی، سید شیر علی شاہ، ساجد انصاری، مسلم نقوی ودیگر نے ہزارہ گنج کوئٹہ میں 2 واقعات کے دوران 7 بے گناہ افراد کی شہادت پر رنج وغم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اتنی سیکیورٹی اور چیک پوسٹوں کے باوجود ایک ہی دن میں 2 واقعات میں ملت جعفریہ کے7 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر شہید کرنا فورسز کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اگر نااہل وزیر داخلہ اور بلوچستان حکومت ملت جعفریہ کی نسل کشی نہیں رکواسکتے تو مستعفی ہو جائیں کیونکہ جو حکومت اپنے شہریوںکو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
دریں اثناء اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما عبدالرزاق بلوچ، سید پسند علی رضوی، ثابت علی ساجدی ودیگر نے ایک بیان میں کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں جاری ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کو ملک دشمنوں کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت، عدلیہ اور سیکیورٹی فورسز امن قائم کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔