مہنگائی نے غریبوں کو زندہ درگورکر دیا سنی تحریک

حکمرانوں نے عوام کو دربدر کرنے کا ٹھیکہ لے لیا، مہنگائی کے ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں.

حکمرانوں نے عوام کو دربدر کرنے کا ٹھیکہ لے لیا، مہنگائی کے ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں

پاکستان سنی تحریک سندھ کے صدر مولانا نور احمد قاسمی و اراکین صوبائی کمیٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو دربدر کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، غریبوں پر مہنگائی کے پے درپے ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انھوںنے کہا کہ غریب عوام مہنگائی کے ڈرون حملوں سے عاجز آچکے ہیں اور آئے دن کی مہنگائی، خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ نے انہیں زندہ درگور کر دیا ہے جبکہ حکومتی اتحادی جماعتیں مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خلاف خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں اور انہیں صرف اور صرف اپنے فنڈز اور مراعات سے سروکار ہے۔


انھوں نے کہا کہ وزراء و مشیران صرف اپنی ذات کیلیے حقوق و مراعات مانگتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پریس کانفرنسوں اور پارلیمنٹ میں احتجاج کے ذریعے بلیک میلنگ کی جاتی ہے اورکو ئی بھی حکومتی اتحادی مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی کیخلاف پریس کانفرنس کرنے یا پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کو تیار نہیں ۔

نور قاسمی کا کہنا تھا کہ اقتدار کے نشے میں مست حکمران یاد رکھیں کہ انہیں ووٹ مانگنے پھر سے عوام کے پاس جانا ہے اور عوام ایسے مفاد پرست سیاستدانوں کا محاسبہ کرنے کو تیار بیٹھے ہیں، مفاد پرست سیاسی جماعتیں اپنی جیبیں بھرنے کے بجائے عوام کو ریلیف دلانے میں کردار ادا کریں۔
Load Next Story