کرکٹ سیریزویزے میں آسانی کیلیے پاکستان کا بھارت کوخط
بھارتی وزیر خارجہ کی آمدکے موقع پر بھی معاملے پر بات کرنی چاہیے، بورڈ کی تجویز
بھارتی وزیر خارجہ کی آمدکے موقع پر بھی معاملے پر بات کرنی چاہیے، بورڈ کی تجویز فوٹو: فائل
پاکستان نے کرکٹ سیریز کے دوران شائقین کے لیے ویزے میں آسانی کے لیے بھارتی بورڈ کو خط لکھ دیا، پی سی بی نے اپنی وزارت خارجہ اور داخلہ کو بھی خطوط تحریر کر کے اس ضمن میں بھارت سے تبادلہ خیال کی درخواست کی ہے، رواں ماہ پڑوسی ملک کے وزیرخارجہ کے دورے میں بھی یہ معاملہ اٹھانے کی تجویز دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر اور جنوری میں مختصر سیریز سے کرکٹ تعلقات بحال ہو رہے ہیں، دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز میں مدمقابل ہوں گی، یہ2007 میں پاکستانی ٹیم کے دورئہ بھارت کے بعد پہلی باہمی سیریز ہو گی، اس کے لیے ابھی سے شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے، پی سی بی بھی اس بات سے واقف اور اسی لیے ویزے میں آسانی کے لیے بھارتی بورڈ کو خط لکھ دیا، وہ اپنی حکومت سے بات کر کے پاکستان کو آگاہ کرے گا، پاکستانی کرکٹ حکام نے اپنی وزارت خارجہ اور داخلہ کو بھی خطوط تحریر کر کے اس ضمن میں بھارت سے تبادلہ خیال کرنے کی درخواست کی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجویز دی کہ7 ستمبر کو بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے دورئہ پاکستان کے موقع پر بھی ویزا معاملات پر بات کی جائے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ابھی سے شائقین کرکٹ نے پی سی بی سے سیریز کے حوالے سے رابطے شروع کر دیے ہیں، بورڈ چاہتا ہے کہ بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے جائیں تاکہ وہ سنسنی خیز کرکٹ مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں، آخری سیریز کے موقع پر بھارت نے شکایت کی تھی کہ کرکٹ پرستاروں کے روپ میں غلط لوگ اس کے ملک آ کر روپوش ہو گئے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجویز دی کہ ویزے جاری کرنے سے قبل ہر فرد کا ٹیکس نمبر یا دیگر تفصیلات معلوم کی جائیں، ابھی خاصا وقت باقی ہے اس لیے بھارت کے پاس اچھی طرح سے چھان بین کر کے ویزے جاری کرنے کا موقع موجود ہو گا۔ یاد رہے کہ ابھی تک بھارتی بورڈ نے سیریز کے شیڈول اور میزبان شہروں کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔