نفسیاتی مریضوں نے سگے بھائی کو گھریلو جھگڑے میں ماردیا

عثمان جائیداد کا کاروبارکرتاتھا،دونوں بھائی حال ہی میں نفسیاتی اسپتال سے واپس آئے تھے

خواجہ اجمیر نگری سیکٹر 5C-3 میں واقع مکان نمبرR-11 میں جھگڑے کے دوران سگے بھائیوں نے چھرے سے عثمان غنی کو ہلاک کردیا۔ فوٹو: فائل

نارتھ کراچی میں نفسیاتی بھائیوں نے گھرمیں جھگڑے کے دوران بھائی کو قتل کردیا۔

خواجہ اجمیر نگری سیکٹر 5C-3 میں واقع مکان نمبرR-11 میں جھگڑے کے دوران سگے بھائیوں نے چھرے سے عثمان غنی کو ہلاک کردیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، محلے داروں نے بتایا کہ ہے مقتول کے گھر سے جھگڑے کی آوازیں آرہی تھیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتول کے2 بھائی عارف غنی اور وقاص غنی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور وہ حال ہی میں کچھ روز نفسیاتی اسپتال میں گزار کر گھر آتے تھے،پولیس کے مطابق ہلاک شخص عثمان غنی ولد محمد زبیر علاقے میں جائیداد کی خریدو فروخت کا کام کرتا تھا،پولیس کو شک ہے کہ مقتول کو اس کے بھائیوں نے جھگڑے کے دوران چھرے سے قتل کیا ہے۔




مقتول اہلخانہ کے ہمراہ 2 ماہ قبل ہی اس مکان میں منتقل ہوا تھا، پولیس جب مقتول کے گھر میں داخل ہوئی توگھر میں فرش پر پڑا خون دھودیا گیا تھا اور ایسا ظاہر ہو رہا تھا کہ ثبوت مٹانے کی کوشش کی گئی ہے پولیس آلہ قتل کی تلاش میں ہے، مقتول کا پوسٹ مارٹم کر واکر اعضا کیمیائی تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے،مقتول کے قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جائے گی۔
Load Next Story