بھارتی ثقافت کا رنگ عام زندگیوں میں نظر آرہا ہے فردوس جمال

قابل لوگ اپنے فن سے صلاحیتوں کو منواتے ہیں انھیں میڈیا میں آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اداکار

میں اور بہت سے دوسرے لوگ آج یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر بھارت کے طور طریقے اپنانا شروع ہو گئے ہیں، فردوس فوٹو: فائل

ٹی وی کے سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ بھارت کی ثقافت کار نگ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ عام زندگیوں میں بھی نظر آ رہا ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔

قابل لوگ صرف اپنے فن سے اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہیں انھیں میڈیا میں آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ '' این این آئی'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگ آج یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر ہمسایہ ملک کے طور طریقے اپنانا شروع ہو گئے ہیں جو نہ صرف ہمارے لیے بلکہ ہمارے ملک کے لیے بھی سود مند نہیں۔




انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں بعض اداکارائیں اوٹ پٹانگ حرکتیں کر کے میڈیا کو اپنی جانب مبذول کراتی ہیں لیکن اصل میں وجہ ہے کہ ان اداکارائوں کے پاس کوئی کام ہی نہیں ۔انھوں نے کہا کہ مجھے صرف اپنے کام سے لگائو ہے اور میرے خیال میں جب آپ کو کام آتا ہو تو پھر آپ کو میڈیا میں آنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں نہیں کرنا پڑتیں۔
Load Next Story