سفارش سے کوئی ایوارڈ نہیں لینا چاہتی صائمہ خان

مجھے بدنام کرنے کی کوششیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں، اسٹیج اداکارہ

سفارش کے ذریعے ایوارڈ لے کر خود کو نمبر ون کہنے والی اداکارائیں شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں، صائمہ۔ فوٹو: فائل

اسٹیج اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں' شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔


مجھے بدنام کرنے کی کوششیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لے کر خود کو نمبر ون کہنے والی اداکارائیں شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Load Next Story