ایشوریا نے ابھیشک بچن کیساتھ اسکائپ کے ذریعے کروا چوتھ رکھا

ممبئی: بچن خاندان کی بہو ادکارہ ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کی فلمی مصروفیات کے باعث رواں سال اسکائپ کے ذریعے اپنے شوہر کے ساتھ کروا چوتھ منایا۔

ایش کے سسر بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ان کے بیٹے ابھیشک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں اس لیے ان کی بہو ایشوریا نے سکائپ کے ذریعے اپنے شوہر کے ساتھ کروا چوتھ رکھا انھوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس اہم تہوار کے موقع پر ابھیشک ایشوریا سے دور ہیں۔