شوبز انڈسٹری میں سوشل میڈیا فالوونگ دیکھ کر کام ملتا ہے اسماء عباس
بسا اوقات سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن اسے نظر انداز کردیتی ہوں، اداکارہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار اسماء عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں سوشل میڈیا فالوونگ کو دیکھ کر کام ملتا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں سینئر اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود بطور فنکار انڈسٹری میں ایسی صورتحال کا سامنا کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی روزمرہ زندگی کے ساتھ یادگار لمحات کو شیئر کرتی ہیں اور اکثر صارفین کی طرف سے انہیں مثبت ردعمل ملتا ہے۔
اسماء عباس کا کہنا تھا کہ بسا اوقات انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن وہ اسے نظر انداز کردیتی ہیں۔