شرمناک بیٹنگ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
دبئی ٹیسٹ میں 99 پر ڈھیر ہوکر رواں برس دوسری بار 100 سے کم اسکور پر ہتھیار ڈالے۔
اسمتھ دوسرے کامیاب اوپنر، عمران 4 سال بعد 5 وکٹیں لینے والے پہلے پروٹیز اسپنربنے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
پاکستانی ٹیم نے شرمناک بیٹنگ میں بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 99پر ڈھیر ہو کر رواں برس دوسری بار 100سے کم اسکور پر ہتھیار ڈالے۔
2009کے آغاز سے ساتویں بار اس رسوائی کا سامنا کیا، اس دوران بنگال ٹائیگرز سمیت، بھارت اور ویسٹ انڈیز ایسی غیرمعیاری کارکردگی سے محفوظ رہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے 3،3بار 100رنز سے کم اسکور پر رخصتی اختیار کی، یہ تعداد گرین کیپس کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم ہے، پاکستانی بیٹنگ کے زوال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ39ٹیسٹ میں 7بار100رنز بھی نہیں بنائے جبکہ ابتدائی 338 میچز میں ایسا صرف9 بار ہی ہوا تھا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی صورت میں پاکستانی سائیڈ تاریخ میں پانچویں بار سنچری نہ بنا سکی، یہ تمام مواقع 2002سے پیش آئے جبکہ 4بار ایسا جولائی 2009کے بعد ہوا۔
دوسری جانب دبئی ٹیسٹ میں جنوبی افریقی قائد گریم اسمتھ نے ایک اعزاز اپنے نام کر لیا، انجری سے نجات کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے لیفٹ ہینڈر نے فارم دوبارہ حاصل کرتے ہوئے ناقابل شکست 67رنز بنائے، اس دوران جب ان کا اسکور 61ہوا تو وہ بطور اوپنر8625رنز بنانے والے آسٹریلوی میتھیوہیڈن سے آگے نکل آئے، اس فہرست میں ان سے آگے اب صرف بھارت کے سنیل گاوسکر (9607) ہیں۔ دریں اثنا عمران طاہر 4 سال بعد اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پروٹیز اسپنر بن گئے، ان سے قبل دسمبر 2009میں پال ہیرس نے انگلینڈ کیخلاف سنچورین ٹیسٹ میں123رنز دے کر 5پلیئرز کو میدان بدر کیا تھا۔