آپریشن کے باوجود تاجروں کوبھتے کی پرچی بھیجنے کاسلسلہ جاری
بولٹن مارکیٹ کے دکاندارکوپستول کی گولی بھیجی گئی،پرچی پرموبائل نمبرلکھاہے
موبائل نمبر پررابطے پرجواب ملا ہم نے نہیں دوسرے گروپ نے بھتہ مانگا ہوگا،پولیس فوٹو: فائل
شہر میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود بولٹن مارکیٹ کے دکاندار کو بھتہ خوروں نے پرچی بھیج دی۔
جس پر موبائل نمبر اور ایک ٹی ٹی پستول کی گولی بھی موجود تھی ، تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن ، محاصرے ، چھاپوں اور اسنیپ چیکنگ کے باوجود بھتہ خوروں کی جانب سے دکانداروں کو بھتے کی پرچی بھیجنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، کھارادر تھانے کی حدود بولٹن مارکیٹ میں گارمنٹس کی دکان کے مالک جنید کو بھتہ خوروں کی جانب سے بھتے کی پرچی بھیجی گئی۔
جس میں ٹی ٹی پستول کی گولی کے ساتھ ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ایک موبائل فون بھی درج تھا ، ایس ایچ او کھارادر اعظم خان نے بتایا کہ بھتے کی رقم معلوم اور دینے کے لیے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا تو دوسری جانب سے کہا گیا کہ ہم نے بھتے کی پرچی نہیں بھیجی یہ کسی دوسرے گروپ کا کام ہے ، انھوں نے بتایا کہ موبائل فون نمبر سی پی ایل سی کو دے دیا گیا ہے اور وہاں سے ریکارڈ چیک کرایا جا رہا ہے ۔