بورڈ کی پلیئرز کو میڈیا میں معاملات زیر بحث نہ لانے کی سختی سے ہدایت

آفیشلز حال ہی میں یونس خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں سلیکشن معاملات کو زیر بحث لانے پر خوش نہیں ہیں۔

حکام نے ٹیم کی روانگی سے قبل سعید اجمل اور کوچ واٹمور کے بیانات پر بھی ناخوشی ظاہر کی تھی۔فوٹو: فائل

کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی مسلسل بیان بازی سے پی سی بی عاجز آگیا، پلیئرزکو میڈیا میں معاملات زیر بحث نہ لانے کی سختی سے ہدایت کردی۔


غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ٹاپ آفیشلز حال ہی میں یونس خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں سلیکشن معاملات کو زیر بحث لانے پر خوش نہیں ہیں، جس میں انھوں نے اپنی ون ڈے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر حیرت ظاہر کی تھی، اگرچہ یونس کی آفیشل طور پر سرزنش نہیں کی گئی تاہم انھیں ہدایت دی گئی کہ آئندہ سلیکشن معاملات کو سرعام زیر بحث نہ لائیں۔ بورڈ ٹاپ آفیشل نے ٹیم کی روانگی سے قبل سعید اجمل اور کوچ واٹمور کے بیانات پر بھی ناخوشی ظاہر کی تھی۔
Load Next Story