عمران کی شاندار پرفارمنس پر اہلیہ سمعیہ خوشی سے نہال
جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کی شاندار پرفارمنس پر اسٹینڈز میں بیٹھی اہلیہ سمعیہ دلدار خوشی سے نہال ہوگئیں۔
عمران طاہر نے 2006 میں پاکستان چھوڑااور جنوبی افریقہ میں سمعیہ دلدار سے شادی کرلی۔ فوٹو: فائل
پاکستان کیخلاف جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کی شاندار پرفارمنس پر اسٹینڈز میں بیٹھی اہلیہ سمعیہ دلدار خوشی سے نہال ہوگئیں، انہی کی وجہ سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسپن بولر کو جنوبی افریقہ کی شہریت حاصل ہوئی تھی۔
عمران طاہر کی سمعیہ سے ملاقات ڈربن کے کنگسمیڈ اسٹیڈیم میں 1997 میں اس وقت ہوئی جب وہ پاکستانی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ٹور پر گئے ہوئے تھے، عمران طاہر نے اس وقت ز یادہ بات نہیں کی مگر جب ٹیم پاکستان واپس روانہ ہونے لگی تو وہ ایئرپورٹ پر موجود تھیں۔ عمران طاہر نے 2006 میں پاکستان چھوڑااور جنوبی افریقہ میں سمعیہ دلدار سے شادی کرلی۔ وہ ایک میک اپ آرٹسٹ تھیں، کچھ عرصہ قبل عمران طاہر نے انھیں ڈربن میں گھر بھی خریدکردیا۔