وسیم اکرم وزڈن آل ٹائم ورلڈ الیون میں شامل ڈان بریڈ مین کپتان مقرر
معروف برطانوی میگزین نے اپنے اجرا کے 150 سال مکمل ہونے پر تیار کی گئی الیون کا کپتان ڈان بریڈ مین کو مقرر کیا۔
1993 میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز پانے والے وسیم اکرم نے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز کے دوران 23.62 کی اوسط سے 414 وکٹیں لیں فوٹو: فائل
پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم وزڈن آل ٹائم ورلڈ الیون میں شامل کرلیے گئے۔
معروف برطانوی میگزین نے اپنے اجرا کے 150 سال مکمل ہونے پر تیار کی گئی الیون کا کپتان ڈان بریڈ مین کو مقرر کیا، ان کی 99.94 کی ایوریج کے قریب بھی کوئی بیٹسمین نہیں پہنچ پایا،1993 میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز پانے والے وسیم اکرم نے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز کے دوران 23.62 کی اوسط سے 414 وکٹیں لیں۔ اس الیون میں انگلینڈ کے چار کھلاڑی ڈبلیو جی گریس، جیک ہوبز، ایلن ناٹ اور سڈنی بیرنس، 3 ویسٹ انڈین پلیئرز ویوین رچرڈز، گیری سوبرز اور میلکم مارشل، بھارتی سچن ٹنڈولکراور آسٹریلوی شین وارن بھی شامل ہیں۔