شکاگو اسکواش فرحان زمان مہم کا آغاز آج کریں گے
ہم وطن کرامت اللہ سے مقابلہ،دانش اطلس کا فرنچ حریف جونز سے سامنا ہوگا
ہم وطن کرامت اللہ سے مقابلہ،دانش اطلس کا فرنچ حریف جونز سے سامنا ہوگا۔ فوٹو: فائل
شکاگو اوپن اسکواش ایونٹ کا جمعرات سے آغاز ہوگا، ان فارم پلیئرفرحان زمان ہم وطن کرامت اللہ کیخلاف میچ سے مہم کا آغاز کریں گے، شریک تیسرے پاکستانی کھلاڑی دانش اطلس خان کا سامنا فرانس کے جونزلیزائوڈ سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امریکاکے دوسرے بڑے اسکواش ایونٹ شکاگو اوپن میں پاکستان کے 3 کھلاڑی فرحان زمان، دانش اطلس اور کرامت اللہ شرکت کررہے ہیں، ورلڈ رینکنگ میں71 ویں پوزیشن پر موجود فرحان زمان تھرڈ اور عالمی نمبر75 دانش سیکنڈ سیڈ ہوں گے، جمعرات سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ نیوزی لینڈ کے مارٹن نائٹ کی ورلڈ رینکنگ51 ہے۔
فرحان زمان اور دانش اطلس خان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پی ایس اے ایونٹس میں شرکت یقینی بنانے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مشکور ہیں، ایسے مقابلوں میں عالمی رینکنگ بہتر بنانے سمیت انٹرنیشنل پلیئرز سے مقابلہ کر کے صلاحیتوں میں نکھار لانے کا موقع ملتا ہے۔ فرحان زمان نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں اور شکاگو اوپن میں اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوجائوں گا۔ عامر اطلس خان نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ٹاپ20 پلیئرز میں جگہ بنانا ہے، اس کیلیے کوچز کے ہمراہ سخت محنت کی، امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔