دورانِ فائٹ ریسلر نے ریفری کے منہ پر کک مارکر جبڑا توڑ دیا

ریفری کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پر جبڑا ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی۔

ریفری کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پر جبڑا ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی۔ فوٹو: اسکرین گریب

ISLAMABAD:
اسپینش جزیرے ٹینیرائف میں فائٹ کے دوران ایک ریسلر نے ریفری کے منہ پر کک مارکر جبڑا توڑ دیا۔


مقامی فرسٹ ڈویژن آئی لینڈ سائیڈز کے درمیان فائٹس کی ایک سیریز کے دوران ایک ریسلر نے ریفری کے منہ پر کک مارکر جبڑا توڑ دیا۔

فائٹ کے دوران ریسلرز ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے، ریفری اینجل میلیان نے انھیں چھڑوانا چاہا تو ریسلر روبین روڈریگوئز چھلانگ لگاکر اٹھے اور اپنا پاؤں ریفری کی تھوڑی پر رسید کردیا جس سے ان کا چشمہ اڑ کر دور جاگرا، انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پر جبڑا ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی، باقی مقابلہ اسسٹنٹ ریفری نے مکمل کرایا۔
Load Next Story