ہانگ کانگ ہاکی لیگ سہیل عباس کا پنجاب اسپورٹس کلب سے معاہدہ
کنوینر امرجیت سنگھ کے مطابق پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ دسمبر تک ہمیں دستیاب رہیں گے۔
بین الاقوامی پلیئرز کی آمد سے ہمیں یقینی طور پر بڑا فائدہ ہوگا، انتظامیہ ہانگ کانگ ہاکی لیگ۔ فوٹو: فائل
پاکستانی ہاکی اسٹار سہیل عباس نے ہانگ کانگ لیگ کھیلنے کیلیے پنجاب اسپورٹس کلب سے معاہدہ کرلیا۔
کنوینر امرجیت سنگھ کے مطابق پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ دسمبر تک ہمیں دستیاب رہیں گے، ان کے ہمراہ اولمپئن وسیم احمد بھی ہانگ کانگ گئے ہیں، مدثر علی خان کے بھی جلد لیگ میں شامل ہونے کا امکان ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ٹائٹل جیتنا ہے اور بین الاقوامی پلیئرز کی آمد سے ہمیں یقینی طور پر بڑا فائدہ ہوگا، دوسری جانب ہانگ کانگ لیگ کے چیئرمین سریندر ڈیلون نے کہاکہ سہیل عباس دنیائے ہاکی کا بڑا نام ہیں، ان کی شمولیت کے بعد یقینی طور پر مقامی شائقین گرائونڈز کا رخ کریں گے۔