کراچی حصص مارکیٹ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی

محتاط ٹریڈنگ سے کاروباری حجم38فیصدگرگیا،صرف9کروڑ23لاکھ حصص کالین دین

اتارچڑھاؤکے بعدانڈیکس13پوائنٹس اضافے پربند،مارکیٹ سرمایہ12.6 ارب روپے بڑھ گیا فوٹو: آن لائن

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی اور سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار رکھا ۔

جس کی وجہ سے کاروباری حجم کے اعدادوشمار بھی 10 کروڑ سے نیچے آ گئے، مجموعی طور پر تیزی کے باوجود57.36 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں تاہم حصص کی مالیت میں12 ارب63 کروڑ29 لاکھ38 ہزار24 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں اور میوچل فنڈز کی جانب سے مجموعی طور پر25 لاکھ58 ہزار881 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ مقامی کمپنیوںکی جانب سے14 لاکھ58 ہزار646 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں کی جانب سے1 لاکھ84 ہزار832 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے3 ہزار451 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے7 لاکھ83 ہزار 450 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے1 لاکھ28 ہزار502 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔




تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس13.56 پوائنٹس کے اضافے سے 22360.85 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 21.70 پوائنٹس کے اضافے سے 16968.48 ہوگیا جبکہ کے ایم آئی30 انڈیکس 114.05 پوائنٹس کی کمی سے 38029.56 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت38 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر9 کروڑ 23 لاکھ76 ہزار890 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار319 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا ۔

جن میں121 کے بھاؤ میں اضافہ، 183 کے داموں میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں وائتھ پاکستان کے بھاؤ 215.25 روپے بڑھ کر4520.25 روپے اور باٹا پاکستان کے بھاؤ 89.25 روپے بڑھ کر1874.25 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤ100 روپے کم ہوکر6300 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ69.05 روپے کم ہو کر 1311.95 روپے ہوگئے۔
Load Next Story