موسیقی میں کسی حد بندی کا قائل نہیں سونو نگم

مختلف قسم کا میوزک پسند ہے خود کو پاپ، کلاسیکل یاکسی اور کیٹگری تک محدود نہیں کیا

سونونگم نے کہا کہ میرے خیال میں ایک کریکٹر کے لیے ایک ہی آواز سوٹ کرتی ہے۔ فوٹو: فائل

KUALA LUMPUR:
سونو نگم نے کہا ہے کہ میوزک کی کوئی انتہا نہیں ہوتی'میوزک میری زندگی ہی نہیں میری ذات کا بھی حصہ ہے اور میں میوزک میں کسی حد بندی کا قائل نہیں۔

اس دنیا میں جو جہاں تک پہنچنا چاہے اس کے لیے آسمان کھلا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے مختلف قسم کا میوزک پسند ہے اسی لیے میں نے پاپ، کلاسیکل یا کسی اور ایک کیٹگری تک اپنے گانے کو محدود نہیں کیا۔




ایک سوال کے جواب میں سونونگم نے کہا کہ میرے خیال میں ایک کریکٹر کے لیے ایک ہی آواز سوٹ کرتی ہے۔ اس سے ٹیمپو بنا رہتا ہے۔ایک فلم میں ایک ہیرو کے گانے ایک ہی آواز میں ہوں، وہی اچھا رہتا ہے ۔ سونو نگم نے مزید کہا کہ ایک وقت آتا ہے جب گانا صرف شہرت کے لیے نہیں گایا جاتا بلکہ اچھی گائیکی کے ذریعے کسی کام کی امنگ جگانے کے لیے بھی گیت گائے جاتے ہیں۔
Load Next Story